ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کے مختلف آبی ذخائر سے 2 لاکھ 82 ہزار 700 کیوسک پانی کا اخراج

flow of water

اسلام آباد:ارسا کا کہنا ہے کہ  ملک کے مختلف آبی ذخائر سے 2 لاکھ 82 ہزار 700 کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا جبکہ پانی کی آمد 3 لاکھ 27 ہزار 800 کیوسک رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ارسا  کی جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550.00 فٹ ہے جو ڈیم کے ڈیڈ لیول 1,398 فٹ سے 152.00 فٹ زیادہ ہے ۔ ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 184,100 کیوسک اور 183,600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

 اسی طرح دریائے جہلم پر منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1222.05 فٹ ہے جو اس کے ڈیڈ لیول 1050 فٹ سے 174.05 فٹ زیادہ ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 52,600 کیوسک اور 8,000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید برآں کالاباغ، تونسہ،گدو اور سکھر میں پانی کا اخراج بالترتیب 202,100، 192,300، 197,400 اور 170,700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دریائے کابل سے نوشہرہ کے مقام پر 32,100 کیوسک اور دریائے چناب سے مرالہ کے مقام پر 29,500 کیوسک پانی چھوڑا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں