ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی پی پیز کیخلاف تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل،13 مالکان اسلام آباد طلب

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)آئی پی پیز کے خلاف تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں، تحقیقاتی ٹیم نے 13 آئی پی پیز مالکان کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے سی پیک کے تحت لگنے والے پاور پلانٹس کی اضافی منافع خوری کی نشاندہی کر لی ہے۔پاور ڈویژن کے ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی پی پیز مالکان کو فنانشل رپورٹس ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن محمد علی تحقیقات میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، آئی پی پیز مالکان سے 2021ء میں ہونے والی تحقیقات کے طرز پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے بااثر ارکان نے ریکارڈ اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے مختلف پلانٹس کا دورہ کیا۔ذرائع کے مطابق آئی پی پی کے سینئر ایگزیکٹوز کو مختلف شہروں میں پوچھ گچھ کے بعد اسلام آباد طلب کیا گیا، آئی پی پیز مالکان کو باور کروایا جائے گا کہ ملک کو اس وقت ان کے تعاون کی ضرورت ہے۔چینی آئی پی پیز سے رعایت حاصل کرنے کے لیے حکومتی ٹیم اعلیٰ سطح پر بات کرے گی، سرکاری پاور پلانٹس کے کپیسٹی پیمنٹ اور منافع میں بھی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب پاور ڈویژن نے کل آئی پی پیز کے مالکان کو طلب کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔پاور ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ مختلف ٹی وی چینلز پر تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے آئی پی پیز مالکان کو طلب کرنے کی خبریں چلی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آئی پی پیز مالکان کو تحقیقاتی کمیٹی میں طلب نہیں کیا گیا ہے وفاقی حکومت اگلے دو ہفتوں میں درجن سے زائد عالمی غیر سرکاری تنظیموں (آئی این جی اوز) کو ملک میں کام کرنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق عالمی غیر سرکاری تنظیموں (آئی این جی اوز) کے مسئلے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے تشکیل دی گئی مخصوص کمیٹی کی صدارت کی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا ان تنظیموں میں وہ شامل ہیں جنہیں پاکستان میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہے اور انہیں دوبارہ رجسٹریشن کے لیے کہا گیا تھا، یا پھر وہ جن کے معاہدے حکومت کے ساتھ ختم ہوگئے ہیں اور اب نئے معاہدے کی تجدید کے لیے درخواست دی ہے۔اجلاس میں داخلہ اور معاشی امور ڈویژنز کے ایڈیشنل سیکرٹریز، وزارت خارجہ امور کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر افسران کی جانب سے شرکت کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں