ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پارلیمنٹ سے ارکان کو اٹھانے پر ایجنسیز کے ڈی جیز پر مقدمہ کیا جائے، عمر ایوب

پشاور:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے ارکان کو اٹھانے پر ایجنسیوں کے ڈی جیز پر مقدمہ درج کیا جائے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کرنے سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پارلیمنٹ سے کس نے لوگوں کو اٹھایا،یہ کوئی خلائی مخلوق تھی، دلیرانہ انداز میں لوگوں کو جبری طور پر گمشدہ کیا۔ جمہوریت میں یہ چیز نہیں چل سکتی۔ بس ہوگئی ہے، اب ایجنسیز کے ڈی جیز کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ڈی جیز کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں