ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چوتھی ایشیائی کے ڈی کراٹے چیمپین شپ 2024 کااختتام

کوئٹہ (اسپورٹس ڈیسک) ایران کے شہر نجف آ باد اصفہان میں منعقدہ چوتھی ایشیائی کے ڈی کراٹے چیمپین شپ 2024 کا اختتام ہوگیا۔ضلع دکی سے تعلق رکھنے والے زین الدین ترین نے چوتھی ایشیا ئی کے ڈی کراٹے چیمپین شپ میں ایک کانسی ایک طلائی تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کی ز زین الدین ترین کا تعلق صوبہ بلوچستان ضلع دکی سے ہے زین الدین ترین نے انفرادی کاتا ایونٹ میں انڈر 18ایج کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں تاجکستان سیمی فائنل میں عراق اور فائنل میں ایران کے کھلاڑی کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔ زین الدین ترین نے انفرادی کو میتے ایونٹ میں مائنس 50 کے جی ویٹ کیٹگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیانٹرنیشنل کراٹے دائیگاکو پاکستان کے صدر جلال الدین ترین کے سربراہی میں پاکستان نیشنل کراٹے ٹیم نے چیمپین شپ میں شرکت کی۔چوتھی ایشیا آئی کے ڈی کراٹے چیمپین شپ 5 تا 10 ستمبر آزاد اسلامی یونیورسٹی نجف اباد اصفہان میں منعقد ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں