ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئینی ترمیم کے بعد آرمی چیف کو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا،شعیب شاہین

راولپنڈی (آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ کرپٹ سسٹم کے تحفظ کے لیے چار میں سے تین ایمپائرز کو توسیع دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ایک قاضی فائز عیسی نے ہمیں نقصان دینے والے بینچ میں شمولیت اختیار کی جب تک دوسرا کوئی نہیں آئے گا ان کو بٹھا رکھیں گے‘مولانا فضل الرحمان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج گرفتاری کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے ،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ کرپٹ سسٹم کے تحفظ کے لیے چار میں سے تین ایمپائرز کو توسیع دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ایک قاضی فائز عیسی جنہوں نے نواز شریف کی نااہلیت ختم کی ،قاضی فائز نے ہم سے پارٹی کا نشان لیا،قاضی فائز نے ہمیں نقصان دینے والے بینچ میں شمولیت اختیار کی ،جب تک دوسرا کوئی نہیں آئے گا ان کو بٹھا رکھیں گے۔انہوںنے کہا کہ آئینی ترمیم کے بعد آرمی چیف کو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا،آپ نے صرف ایک ریزولوشن سے ان کو توسیع دینا ہوگی، جنہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیجز چرائی ،جی ایچ کیو، حمزہ کیمپ ور تمام فوٹیجز کو سامنے لانے کے لیے کمیشن بننا ہے ۔ایک لاکھ پانچ ہزار ووٹ سے میں جیتا اور جیتوا کسی اور کو دیا۔9مئی اور 8فروری کے سارے معاملے کو دبانے کے لیے یہ کیا جارہا ہے، اگر رول آف لا نہیں ہوگا تو آمدنی کیسے آئے گی، اوورسیز پاکستانی آپ پر اعتماد نہیں کرتا،دبئی میں پاکستان کی 6 ہزار کمپنیاں رجسٹر کی جنرل یحییٰ نے اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے سب کچھ کیا،جس طرح یہ قابض ہوئے آج یہ دوبارہ 1971 کو دہرانے جارہے ہیں،مولانا فضل الرحمان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوں گے،مولانا فضل الرحمان سمجھدار سیاستدان ہیں جو ان کے ساتھ کھڑا ہوگا ختم ہوجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں