ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مالی میں عسکریت پسندوں کا فوج کے تربیتی مرکز پر حملہ

مالی کے آرمی چیف عمر دیارا حملے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

بماکو (انٹرنیشنل ڈیسک) مالی کے دارالحکومت میں عسکریت پسند وں نے حملہ کردیا۔ جماعت نصرت الاسلام والمسلمین نامی گروہ نے اپنے میڈیا پر اعلان کیا کہ خصوصی آپریشن میں مالی کے فوجی ہوائی اڈے اور دارالحکومت کے مرکز میں قائم تربیتی سینٹر کو صبح سویرے نشانہ بنایا گیا۔ بیان میںدعویٰ کیا گیا کہ حملے میں بڑا جانی و مالی نقصان ہوا اور کئی فوجی طیارے بھی تباہ ہوگئے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی نقصانات کی اطلاع دی ہے۔ حملے میں کئی افسران ہلاک یا زخمی ہوئے ،جنہیں ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیاگیا۔ آرمی چیف آف اسٹاف عمر دیارا نے بیان میں کہا کہ حملہ آوروں کو قابو کرلیا گیا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں