ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس اے سیٹلائٹ اسکواش سیریز کا آغاز

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) روشن خان جہانگیر خان پاکستان نیوی اسکواش کمپلیکس میں پاکستان نیویارک کے زیر اہتمام اور فرینڈز آف پاکستان اسکواش کے تعاون سے4 روزہ مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔ کھلاڑیوں نے ایونٹ کے انعقاد پر جہانگیر خان اور پاکستان نیوی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ پہلے روز ٹاپ سیڈ کھلاڑی جیت گئے۔ پاکستان آرمی کے صدام الحق نے زین انور کو 3-0 سے شکست دی۔ خاقان ملک نے پشاور کے شہزاد کو ہرایا۔ حسن پراچہ نے کاوش فاروق کو شکست دی۔ جنید خان نے قاسم نورانی کے خلاف فتح سمیٹی۔ محمد زمان نے محمد فواد کو ہرایا۔ نوید رحمان نے کراچی کے طلحہ سعید کو زیر کی۔ دیگر میچوں میں عماد گل نے شہاب خان کو، اذان خاور نے ورنہ اصف کو ہرایا۔ تھرڈ سیڈ طلحہ زبیر نے کامران حسین کو، عبدالباسط نے کاشان خان کو زیب خان نے کراچی کے چوہدری ناصر کو ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں