ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی بات کی، مشیر اطلاعات کے پی کے

Licensed Arms

پشاور:مشیر اطلاعات  خیبرپختونخوا ( کے پی کے )  بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا  ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے قومی اور بین الاقوامی سمیت تمام فورم پر فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی بات کی، عمران خان کا اسرائیل بارے مقف روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر اطلاعات کے پی کے  نے وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ لاہور میں کامیاب جلسے سے ان پر خوف طاری ہے، مریم اورنگزیب کامیاب جلسے سے توجہ ہٹانے کے لئے شوشے چھوڑ رہی ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ یہودی اخبار نے تعریف کی تو اسکا یہ مطلب نہ ہوا کہ عمران خان کا اسرائیل بارے موقف بدل گیا، مریم اورنگزیب کو شریف خاندان کے مودی سے تعلقات اور بھارتی انجینئرز کی وضاحت دینی چاہئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں