ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، قومی اسکواڈ کیلئے مشاورت آئندہ ہفتے ہو گی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کے لیے مشاورت آئندہ ہفتے کے دوران ہو گی۔ذرائع کے مطابق ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی سلیکٹرز کے ساتھ مل کر ٹیم کو حتمی شکل دیں گے، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو تبدیل کرنے کا امکان نہیں۔ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی آج لاہور پہنچ رہے ہیں جبکہ وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں، دونوں فارمیٹ کے کوچ کل کنکشن کیمپ میں شریک ہوں گے، جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن بھی مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے ملاقات کریں گے۔وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی پاکستان موجودگی کے دوران پاکستان وائٹ بال ٹیم پر مشاورت ہو گی، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے اگلے روز پاکستان وائٹ بال ٹیم نے آسٹریلیا روانہ ہونا ہے، پاکستان نے آسٹریلیا میں 4 سے 18 نومبر تک 3 ون ڈے اور3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔دورہ آسٹریلیا کے بعد پاکستان ٹیم نے زمبابوے اور جنوبی افریقا کا دورہ کرنا ہے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2 اکتوبرکو ملتان پہنچے گی، انگلینڈ کرکٹ ٹیم ایک روز آرام کے بعد ملتان اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے اراکین بھی 2 اکتوبر کو ملتان میں رپورٹ کریں گے۔، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں