ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت سرکاری آئی پی پیز کے نرخ کم کرنے پرضامند ہوگئی

اسلام آباد نمائندہ جسارت)بجلی ٹیرف اور آئی پی پیز سے بات چیت کے حوالے اہم پیشرفت جلد سامنے کا امکان ہے، حکومت اپنے سرکاری آئی پیز کے ٹیرف ٹیکس کو کم کرنے پر رضامند ہو گئی۔پیپکو ذرائع کے مطابق حکومت اور انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) بالآخر مل کر معاملات حل کرنے بیٹھ گئے، آئی پی پیز ملکی مفاد کے لیے ٹیرف میں رضاکارانہ کمی پر آمادہ ہوگئے، اگلے ماہ قوم کو بجلی بلوں پر ریلیف میں اچھی خبر ملے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 100 سے زائد پاور ہاؤسز ٹیرف کا جائزہ لیا جارہا ہے، اس حوالے سے تمام ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے جبکہ بات تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، مرحلہ وار چند آئی پی پیز بند اور باقی تمام ٹیرف میں ریلیف دیں گے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے تجاویز دی ہیں کہ حکومت بے جا ٹیکسز کو کم کرے، انڈسٹری کے لیے خاص طور پرریٹ میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت انرجی اور آئی پی پیز کے معاملات خوش اسلوبی سے حتمی راونڈمیں داخل ہو چکے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر منسٹری انرجی مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں