ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آبادکے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی پرفریقین سے جواب طلب

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے وفاقی دارلحکومت کے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی پرفریقین سے جواب طلب کر تے ہوئے سماعت اگلے منگل تک ملتوی کردی۔منگل کو وفاقی دارلحکومت کے ا نتخابی ٹریبونل کے تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی، اس موقع پر د رخواست گزاروں کے وکلا الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اورپی ٹی آئی کے وکلا نے جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا، اس موقع پر ن لیگی امیدوار انجم عقیل کے وکیل نے کمیشن سے استدعا کی کہ ہمیں درخواست جمع کرانے کے لیے وقت چاہیے ہمیں دو ہفتے کی مہلت دیدیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آئندہ تاریخ سے قبل جواب جمع کرائیں دو ہفتے نہیں دے سکتے ہیں ،اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کیس کی سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کر دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں