ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومتی کشتی ڈوبے یا تیرے، ہم ساتھ ہیں: گورنر پنجاب

لاہور: گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ حکومتی کشتی ڈوبے یا تیرے، ہم ان کے ساتھ ہیں، خواہش ہے قابل لوگ وائس چانسلرزتعینات ہوں، وائس چانسلرز کی تعیناتی پر میراکوئی جھگڑانہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردارسلیم حیدرکا کہنا ہے کہ سمری میں لکھا جولوگ ہیں ان پرالزامات ہیں، سمری میں لکھ دیا، بحیثیت چانسلرکسی کا نام لینا اچھا نہیں لگتا، حکومتی کشتی ڈوبے یا تیرے، ہم ان کے ساتھ ہیں۔

گورنرپنجاب نے کہا کہ آئینی ترمیم پرپیپلزپارٹی کا موقف واضح ہے، وائس چانسلروہ ہوں جوبچوں کو ایک قوم بناسکیں، میری کوئی خواہش نہیں، میں کسی کونہیں لگاناچاہتا۔

گورنر پنجاب نے کہا ایک شخص کا نام بتا دیں جو میں نے دیا ہو، وائس چانسلرز کے ناموں پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے، وائس چانسلر وہ بنیں جو بچوں کو ایک قوم بنا سکیں۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ کسی کی جرات نہیں ہے کہ وہ مجھے دو کروڑ کیا دو روپے بھی بھیجے، کسی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے، حکومتی کشتی ڈوبے یا تیرتی رہے دونوں صورتوں میں ان کے ساتھ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں