ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گوک برو کرکٹ کلب نے آزادی کپ ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

مانسہرہ۔ (اسپورٹس ڈیسک)گوک برو کرکٹ کلب نے ہزارہ ٹائیگر کرکٹ کلب کو شکست دیکر آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا، ٹورنامنٹ میں 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اسپورٹس ا سٹیڈیم ٹھاکرہ مانسہرہ میں گوک برو کرکٹ کلب اور ہزارہ ٹائیگر کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں گوک بروکرکٹ کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مخالف ٹیم کو شکست دی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی سکندر سلیم سواتی تھے،دیگر مہمانوں میں ڈسٹرک اسپورٹس آفیسر مانسہرہ عابداللہ ، ہلال شاہ اور اظہر خان بھی موجود تھے۔ فاتح ٹیم گوک برو اور رنر اپ ہزارہ ٹائیگرز میں نقد انعامات، تعریفی شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں