ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان:مسلح افراد نے گھر میں گھس کر 7 مزدوروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

کوئٹہ:بلوچستان میں مسلح افراد نے 7 مزدوروں کو گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پنجگور کے علاقے خدا بدن میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند گولیاں برسا دیں، جس میں 7 مزدور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کار اور کارکنان جائے وقوع پہنچے اور لاشوں ور زخمی کو اسپتال منتقل کیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق پنجاب سے ہے جنہیں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے دہشت گردوں نے سفاکی اور بے دردی سے قتل کیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین خدا بدن، پنجگور کے علاقے میں گھر کی تعمیر پر مزدوری کر رہے تھے۔

دریں اثنا افسوس ناک واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں