ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملتان میں ٹیسٹ میچزکے لیے پچز کی تیاری تکمیل کے مراحل میں

ملتان(نمائندہ خصوصی)پاکستان اورانگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ملتان میں کھیلے جانے والے 2ٹیسٹ میچوں کے لیے پچ کاانتخاب کرلیاگیا ۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود 11 پچز میں سے درمیان کی پچ کاانتخاب کیاگیا۔جہاں یہ میچز کھیلے جائیں گے ۔ گزشتہ روز کھلاڑیوں کی ٹریننگ اورپریکٹس کے دوران پچز تیار کی جاتی رہیں اوران پر بھاری بھرکم رولرپھیرے جاتے رہے ۔دور سے یہ پچز سبز دکھائی دے رہی ہیں تاہم اب تک کسی کھلاڑی یاٹیم کی انتظامیہ کو پچز کے قریب نہیں جانے دیاگیا ۔ان کی رونمائی میچ سے ایک روز قبل متوقع ہے ۔کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پچزسے گھاس کو مکمل طورپرنہیں کاٹا جائے گاتاکہ پیس اٹیک کے لیے مدد گار ثابت ہوسکے۔دریں اثناٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کااعلان بھی کردیاگیا۔ کماردھرما سینا ،کرسٹو فر ،گیپینی اورشرف الدولہ امپائر ہوں گے جبکہ سر رچی رچرڈ سن آئی سی سی میچ ریفری کی ذمہ داری نبھائیں گے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں