ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی:دفعہ 144کی خلاف ورزی پر پولیس کا مظاہرین پر لاٹھی چارج

کراچی پریس کلب کےباہر مذہبی جماعت کے مظاہرے پر پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن شروع کردیا، جس کے نتیجے میں 100کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر مذہبی جماعت کے کارکنان نے لاٹھی چارج ہونے کے بعد ایک پولیس موبائل کو آگ لگادی، جس کے بعد پولیس آنسو گیس کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کیا، کئی افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ مختلف علاقوں سے پولیس نے 50سے زائد افراد کو حراست کومیں لیا ہے، شہر قائد کے تینوں زونز میں کریک ڈان کیا ہے، پولیس کی نفری اہم مقامات پر تعینات ہے، شہر کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔

واضح رہے سندھ حکومت نے بھی کراچی میں تین روز کیلئے دفعہ 144 عائد اور شہر میں جلسے ، جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں