ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری ملکی تاریخ میں سنگِ میل ہے: گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پرمنظور کرنا ملک کی تاریخ میں ایک سنگِ میل ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی پنجاب سردار سلیم حیدر نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ صدر زرداری، بلاول بھٹو، ن لیگ اور تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا اس آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ سینیٹ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں بھی 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی گئی جس کے بعد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اس پر دستخط کر دیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں