ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلامی ممالک کے حکمراں غزہ و لبنان میں اسرائیلی مظالم پر خاموش ہیں: لیاقت بلوچ

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے حکمراں غزہ و لبنان میں اسرائیلی مظالم پر خاموش ہیں۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ آج ملک بھر میں فلسطین و غزہ کے عوام سے اظہارِ یک جہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت غزہ پر اسلامی سربراہی کانفرنس یا وزرائے خارجہ کا اجلاس بلائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملی یک جہتی کونسل فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی مظالم کی مذمّت کرتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں