ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میکسیکو: مسافر بس کھائی میں جاگری، 19 افراد ہلاک

 میکسیکوسٹی: وسطی میکسیکو میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بس کو حادثہ میکسیکو کی وسطی ریاست زکاٹیکاس میں پیش آیا جہاں بس مکئی لے جانے والے ٹریکٹر سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 19 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ چھ افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے تاہم ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں