ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

27ویں یا 28ویں آئینی ترمیم کی مخالفت میں کھڑے ہوں گے ، شیخ وقاص

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 27ویں یا 28ویں آئینی ترمیم کی مخالفت میں کھڑے ہوں گے۔

مقامی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قانونی کمیٹی کے سربراہ سلمان اکرم راجہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم کا مزید کہنا تھا کہ فیصل چوہدری قابل احترام ہیں لیکن انہیں پی ٹی آئی کی بانی اور بشریٰ بی بی کے کسی کیس میں وکیل نہیں بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا تھا کہ ان کے خاندان میں سے کوئی بھی سیاست میں نہیں آئے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم لانے پر اتفاق کی خبر سامنے آئی تھی۔

بعد ازاں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں ترمیم کے حوالے سے جو بھی ہوگا اتفاق رائے سے ہوگا۔ تاہم انہوں نے وزیراعظم اور چیئرمین پی پی پی کے درمیان ملاقات میں 27ویں ترمیم پر اتفاق رائے سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں