ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائب وزیراعظم کا مقامی منڈی میں چینی کی قیمت کے استحکام پر اطمینان کا اظہار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت چینی کی برآمدات کی نگرانی سے متعلق کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ اب تک زائد چینی کی برآمد سے تقریبا ایک سو 20 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جا چکا ہے۔

نائب وزیراعظم نے چینی کے موجودہ ذخیرے اور مقامی منڈی میں چینی کی قیمت کے استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ برقرار رکھنے کے لیے اگلا پیداواری سیزن 21 نومبر سے پہلے شروع ہونا چاہیے۔

ادھر ایئرپورٹس آئوٹ سورسنگ سے متعلق رہبر کمیٹی کے 13ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، نائب وزیراعظم نے موصول ہونے والی بولیوں کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی طرف سے تکنیکی تشخیص پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے حکام کو آئندہ ماہ کی 7 تاریخ تک شفاف اور تیز رفتار طریقے سے بولی لگانے کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اشتہار

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں