ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا سلیم خان رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات

appointment notification issued

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو تبدیل کرتے ہوئےجزیلہ اسلم کی جگہ محمد سلیم خان کو تعینات کر دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے رجسٹرار سلیم خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔ محمد سلیم خان کی تقرری 3 سال کیلئے 7 نومبر سے کی گئی ہے۔ ججز کمیٹی نے سلیم خان کی بطور رجسٹرار سپریم کورٹ تقرری کی منطوری دی۔ سلیم خان چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

نئے تعینات ہونے والے رجسٹرار محمد سلیم خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سابق افسر ہیں، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے  جزیلہ اسلم کو ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا تھا۔ جزیلہ اسلم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔

سابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا محمد سلیم خان نے چیف جسٹس پاکستان یحی آفریدی کیساتھ اُس وقت بھی بطور رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کام کیا تھا جب وہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں