ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مکمل فٹ ہونے کے باوجود کریمپس کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں: نسیم شاہ

ایڈیلیڈ : فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ مکمل فٹ ہونے کے باوجود کریمپس کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔

ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ پہلا ون ڈے قریب جا کر ہارے تھے، اُمید ہے کہ دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کریں گے

انہوں نے کہا کہ کریمپس ریکور ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگتا، جب کریمپس پڑے تو وقت کم تھا اس لیے اوور مکمل نہیں کر سکا۔ جب بیٹنگ کے لیے جاتا ہوں تو کوشش ہوتی ہے آخری بال تک فائٹ کروں، کوشش ہوتی کہ وکٹ آسانی سے نہ دوں۔

نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ایڈیلیڈ کی پیچ اچھی ہے، مثبت کرکٹ کھیلنا ہو گی،میچ کے بعد باتیں ہوتی ہیں کہ یارکر نہیں کی، فلاں بال نہیں کی، پچ کی کنڈیشن اور صورتِ حال کے مطابق بولنگ کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں