ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان سے شکست پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو کا اظہار مایوسی

کینبرا: کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہوکلے بھی پاکستان سے ون ڈے سیریز میں شکست پر مایوس ہو گئے۔

اس حوالے سے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے چیف ایگزیکٹیو نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کا نتیجہ بہت مایوس کن ہے، ٹیلنٹ کو انٹرنیشنل کرکٹ کا تجربہ دینے کا یہ ایک بہت اچھا موقع ہے۔

نک ہوکلے نے کہا ہے کہ ماضی میں نئے کھلاڑیوں کو موقع نہ دینے کی وجہ سے تنقید کی جاتی رہی، پلان یہی بنایا گیا تھا کہ تمام فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑی بورڈر گواسکر ٹرافی میں اچھی کنڈیشن میں ہوں۔

اس سے قبل پاکستان سے شکست پر سابق کپتان مائیکل کلارک سمیت کئی آسٹریلوی کرکٹرز نے کرکٹ آسٹریلیا کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سابق کرکٹرز نے پاکستان کے خلاف فیصلہ کن میچ میں پانچ سینئر کرکٹرز کو آرام دینے پر کڑی تنقید کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں