ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبے میں ٹارگٹڈ آپریشن کا اعلان

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں ٹارگٹڈ آپریشن کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ جہاں بھی تخریب کاروں کی پناہ گاہیں ہیں، ان تمام علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا۔

مغوی طالبعلم سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ مصور کاکڑ کی بازیابی کے لیے حکومت ہر ممکن کوششوں میں مصروف ہیں لیکن بہت سی باتیں میڈیا پر نہیں کہی جا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ مغوی طالبعلم مصور کاکڑ میرے بچوں جیسا ہے، اس کی بازیابی بہ حفاظت یقینی بنائیں گے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جو لوگ یا جماعتیں آپریشن پر تنقید کررہے ہیں، وہ بتائیں کہ قیام امن کے لیے اس کے سوا کیا حل ہے؟ ہم بلوچستان میں کشت و خون دیکھ رہے ہیں۔

ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی افواہوں پر یقین نہیں رکھتا جب تک ایوان کا اعتماد ہے، میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں