ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی میں آپریشن کلین اپ، 38 کوچز فارغ

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آپریشن کلین اپ کے تحت ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے 38 کوچز کو فارغ کر دیا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق یہ برطرفیاں ایک ماہ پہلے تیار ہونے والے پروانے کی روشنی میں کی گئی ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ دیگر برطرف ہونے والے کوچز میں مجاہد جمشید، شاہد علی خان، طیب طاہر، جمیل، ہارون اور متعدد دیگر شامل ہیں۔پی سی بی نے ڈومیسٹک کوچنگ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے، جس میں اظہر علی، اسد شفیق، جنید ضیا اور خرم نیازی شامل ہیں۔ یہ کمیٹی مستقبل میں کوچنگ کی بہتری کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں