ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے ایک بار پھر تیار

results are very sad

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خان کاکہنا  ہے کہ تحریک انصاف (  پی ٹی آئی) سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ہم نے پہلے بھی بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی دعوت دی تھی لیکن پی ٹی آئی قیادت  فائدہ نہیں اٹھایا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہاکہ  پی ٹی آئی کی قیادت  حقائق سے ہٹ کر باتیں کررہی ہیں، مجھے کوئی بتائی کہ کہاں 278 لاشیں جو 24 نومبر کو احتجاج کے دوران جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے نہ پہلے مذاکرات کے دروازے بند کیے تھے اور نہ اب کیے ہیں، یہ پی ٹی آئی کی قیادت پر منحصر ہےکہ مذاکرات کی مشروط پیش کش سے کیسے استفادہ حاصل کرتی ہے؟ جو لوگ جیلوں میں ہیں ان کی رہائی عدالتوں سے ہونی ہیں، حکومت کچھ نہیں کرسکتی۔ رانا ثنا کا کہنا تھا کہ اگرسول نافرمانی کی تحریک چلائی گئی ہے تو وہ بری طرح ناکام ہوگی،  احتجاج کے دوران بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کارکنوں کو اکیلا چھوڑ کر ساڑھے 10 بجے اسلام آباد سے فرار ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں