ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی سے مذاکرات کروانے کیلیے تیار ہوں، شاہد خاقان عباسی

rallies are made successful

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میں تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے  مذاکرات کرانے میں  کردار ادا کرسکتا ہوں،  براہ راست بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کریں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کوئی مذاکرات کے لیے تیار نہیں، نہ عوام کی پرواہ ہے نہ ملک کی، پی ٹی آئی جب بھی مذاکرات کرتی ہے آخرمیں کہتی ہے بانی نہیں مانے، مذاکرات جس نے بھی کرنے ہیں براہ راست بانی پی ٹی آئی سے کریں۔

شاہد خاقان نے کہا کہ پی ٹی آئی والے سب کچھ طے کرنے کے بعد آخرمیں کہتے ہیں بانی نہیں مانے، حکومت اور اپوزیشن کو بات چیت کیلئے آپس میں تعلقات رکھنے چاہیے۔  انھوں نے کہا کہ اے این پی، ڈاکٹر عبدالمالک، مولانا فضل الرحمان بھی کردار ادا کرسکتے ہیں، جو معاملے میں فریق نہیں ہیں وہ مذاکرات میں کردار ادا کرسکتے ہیں، میں اور دوست کوشش کررہے ہیں کہ اکٹھے ہوکر مسئلہ حل کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں