ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے: شبلی فراز

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

پشاور: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے، حکومت پہل کرے گی۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان کا بیان آیا ہے کہ وہ کچھ دنوں کیلئے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور ہو رہی ہے، ہماری مذاکراتی کمیٹی کے ممبران سے بانی پی ٹی آئی  عمران خان کی ملاقات ہی نہیں کرائی جا رہی۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہو گی تب تک کمیٹی کی حدود کا تعین نہیں ہو سکے گا،حکومت کے مفاد میں ہے کہ اسے باضابطہ مذاکرات کی پیشکش کرنی چاہیے، مذاکرات کی صورت حل نکلتا ہے تو یہ بہتر ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں