ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

9 مئی کیسز: شاہ محمود، یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے حوالے سے درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریش اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

شاہ محمود قریشی نے تھانہ شادمان جلا گھراو مقدمہ میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کی ضمانت پر سماعت چار جنوری تک ملتوی کردی۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت 17 جنوری تک ملتوی کی گئی۔ یاسمین راشد نے راحت بیکری کے باہر جلا گھیرا کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں