ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کارکنوں کی قربانیوں کا ثمر ہوگا: عمر ایوب

اٹک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کارکنوں کی قربانیوں کا ثمر ہوگا۔

اٹک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ فاشسٹ حکومت کو گولی کیوں چلائی کا جواب ہر صورت دینا ہوگا، وعدہ ہے کہ ان کارکنان کے خوابوں کو ادھورا نہیں رہنے دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کو احساس نہیں کہ اندھی گولیوں نے کتنے گھر اجاڑ دیے،عمران خان اپنے کارکنان کی شہادت پر سخت رنجیدہ ہیں، پوری تحریک انصاف بطور جماعت اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

عمر ایوب نے کہا کہ ملک ادریس جیسے بہادر کارکنوں پر فخر ہے لیکن ان کے بچھڑنے کا افسوس بھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک ادریس کے اہل خانہ کو انصاف ملنے تک لواحقین کے ساتھ ہیں، کارکنان سے وعدہ ہے کہ ظل شاہ سے کر ملک ادریس تک ہر کارکن کے خون کا حساب لیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں