ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسکردو میں موسم سرما کی دوسری برفباری، پارہ منفی 18 تک گرگیا

Second snowfall of winter in Skardu

اسکردو: اسکردو اور مضافات میں رواں موسم سرما کی دوسری برف باری کا سلسلہ رات گئے سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔درجہ حرارت منفی 18 تک گرگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسکردو میدانی علاقوں میں 3 انچ اور بالائی علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے، برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، میدانی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 13 اور بالائی علاقوں میں منفی 18 تک گر گیا ۔

برف باری کے باعث 90 فی صد بالائی علاقوں کا اسکردو سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ قومی ایئرلائن کی پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں ۔

محکمہ موسمیات نے برف باری کا نیا سلسلہ اگلے 24 گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں