ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریکوڈک منصوبے پر سعودی عرب کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی: حکومت کی تردید

No deal with Saudi Arabia

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ابھی سعودی عرب سے ریکوڈک کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، ریکوڈک پر سعودی عرب سے ڈیل سے متعلق باتیں درست نہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے بھی ایسی کوئی منظوری بھی نہیں دی، ہماری اس حوالے سے سعودی عرب سے بات چیت ضرور ہو رہی ہے۔یہ بات انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ سعودی عرب سے ریکوڈک میں سرمایہ کاری پر بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے، سعودی عرب کو ریکوڈک کے شیئرز کی فیصد کے حوالے سے بھی کوئی بات نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال سعودی عرب سے ریکوڈک کے شیئرز کے حوالے سے ڈیل ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی کابینہ نے 540 ملین ڈالر میں 15 فیصد شیئرز فروخت کرنے کی توثیق ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں