ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیکب آباد ،دستی برادری کے دو گروپوں میں معمولی بات جھگڑا

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں معمولی بات پر دستی برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا، فائرنگ کرکے کتے کو مار ڈالا، کتے کی لاش سمیت تھانے کے سامنے دھرنا، متاثرین کتے کی لاش تھانے کے سامنے چھوڑ کر چلے گئے، پولیس کتے کو ٹھکانے لگانے کے لیے پریشان۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود گاؤں جمع دستی میں دستی برادری کے دو گروپوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا جھگڑے کے دوران ایک فریق نے فائرنگ کرکے ایک کتے کو مار دیا گیا، جبکہ دو افراد بھی معمولی زخمی ہوگئے، متاثرہ فریق کے لوگوں نے کتے کی لاش اٹھا کر صدر تھانہ کے مین گیٹ کے سامنے رکھ کر دھرنا دیا۔اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کیا کہ خان محمد، امام بخش، صابراور جان محمد دستی نے ہمارے گھر پر حملہ کیا اور فائرنگ کرکے ہمارے کتے کو مار ڈالا جبکہ ہمارے دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاجواز ہمارے کتے کو مارا گیا ہے ملزمان کو گرفتار کرکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔ مظاہرین کتے کی لاش تھانے کے مین گیٹ کے سامنے چھوڑ کر چلے گئے جس کے باعث پولیس کتے کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے پریشان رہی بعدازاں کتے کی لاش کو اٹھایا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں