ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل سیزن 10 کیلئے نیوزی لیںڈ کے مارک چیپمین نے بھی سائن اپ کرلیا

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 2025 کے لیے نیوزی لیںڈ کے مارک چیپمین نے رجسٹریشن کروا لی، مارک چیپمین پہلی مرتبہ پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے۔

 اب تک درجنوں غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 10 کیلئے سائن اپ کرچکے ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ،عثمان خواجہ، ایلیکس کیری، میتھیو شارٹ ،بنگلایش کے شکیب الحسن، مستفیظ الرحمن اور زمبابوے کے سکندر رضا بھی پی ایس ایل سیزن ٹین کے لیے سائن اپ کر چکے ہیں۔  

 جنوبی افریقہ کے رائلی روسو، نیوزی لیںڈ کے ڈیرل مچل، مارٹن گپٹل، ٹم سوتھی، ایڈم ملنے، انگلینڈ کے ڈاوڈ ملان، ایلیکس ہیلز ،جیسن روئے، لیوک ووڈ ، ٹام کرن اور ڈیوڈ وِلی جبکہ افغانستان کے مجیب الرحمان بھی پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے رجسٹرڈ کر چکے ہیں۔ 

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو گوادر میں ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں