ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں کچھ بھی نظر نہیں آرہا: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں کچھ بھی نظر نہیں آرہا۔

پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں کچھ بھی نظر نہیں آرہا،مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہے،بس دعا ہی کرسکتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے صوبائی ایپکس کمیٹی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن بغیر اپیکس کمیٹی کی کوئی اہمیت نہیں،جس ایپکس کمیٹی میں صرف حکومتی نمائندے ہوں اور اپوزیشن شامل ہی نہ ہو، وہاں صوبے کے حالات کا جائزہ کیسے لیے جاسکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ انھیں این آر او تو ملنے والا نہیں ہے، صوبے کے بلدیاتی ناظمین کا کنونشن گورنر ہاؤس میں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں