ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شعیب ملک کا کراچی کنگز سے علیحدگی کا اعلان

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن میں کراچی کنگز سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

شعیب ملک نے سماجی رابطوں  کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کراچی کنگز کے ساتھ سفر ختم ہوگیا ہے اور وہ اب پہلی بار پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بننے کا انتظار کررہے ہیں۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں فرنچائز اور ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ کھیلنے کے تجربے کو یادگار قرار دیا اور کہا کہ گزشتہ 2سیزنز میں مینجمنٹ کی جانب سے انہیں بھرپور حمایت ملی۔

شعیب ملک نے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل ہونے کے لیے پرجوش ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں