ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین  کا لداخ پر قبضہ،  بھارت کو دھچکا

اسلام آباد: چین نے لداخ کے اہم حصے کو اپنے نام کر کے بھارت کو زبردست دھچکا دیا ہے، چینی حکومت نے کونسل سے منظوری کے بعد ہوتان پریفیکچر میں لداخ کے کچھ حصے شامل کر کے دو نئی کانٹیز کے قیام کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابقبھارتی وزارت خارجہ نے لداخ کا حصہ چھین جانے پر احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ چینی حکومت سے ہم نے مذاکرات کےذریعے معاملے حل کرلیے تھے، اچانک چین کا لداخ کے حصے پر قبضہ کرنا افسوس ناک ہے۔

خیال رہےکہ چین نے 5 سال بعد سرحدی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے چند دن بعدلداخ کے علاقے کو چین میں شامل کرلیا، یہ پہلا موقع ہے جب بھارت اور چین نے ہمالیائی سرحدی تنازع پر کھلے طور پر اعتراف کیا۔

واضح رہےکہ وزارت خارجہ کی جانب سے واویلا دراصل خطے میں اس کی بالادستی کے خواب کو لگے دھچکے کارد عمل ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جمارکھا ہے اوراب چین کے ہاتھوں اس کیساتھ بھی وہی ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں