ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد: پولیس کی مختلف کارروائیوںمیں 3منشیات سپلائر گرفتار

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سٹی پولیس کی مختلف کارروائیوں میں3 منشیات سپلائرز گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے دوران پیٹرولنگ مختلف مقامات سے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی کو ناکام بنادیا۔سٹی پولیس نے کھوکھر محلہ نورانی شیر مال روڈ سے منشیات سپلائر بنام شاکر کو گرفتار کرلیا، سٹی پولیس نے دوسری کارروائی کے نتیجے میں منشیات سپلائر گلاب اور عبدالحفیظ کو گرفتار کیا،گرفتار سپلائرز کے قبضے سے شراب کی بوتلیں اور چرس برآمد کرتے ہوئے گرفتار ملزمان سے متعلق مزید معلومات اور کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ملزمان تھانہ سٹی سمیت مختلف علاقوں میں منشیات کی خرید و فروخت میں سرگرم معلوم ہوئے گرفتار ملزمان کے خلاف سٹی پولیس نے حدود آرڈیننس اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں