ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ کا پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا

حیدرآباد(اسپورٹس ڈیسک) آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ سیزن فائیو کا پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا ،اس سلسلے میں سندھ ایگری کلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام گراؤنڈ پر جاری لیگ کے آرگنائزنگ سیکریٹری سید محمد ندیم کے مطابق جمعرات کو شیڈول پہلے سیمی فائنل میں ایمز کرکٹ کلب حیدرآباد اور شاہ تاج آئل کرکٹ کلب حیدرآباد مد مقابل ہونگے ۔ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔سیمی فائنل کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں چیئر مین یو سی 65رائو اکرم اور چیئر مین یو سی 64دانش صابر قائم خانی مہمان خصوصی ہونگے جبکہ گیسٹ آف آنرز میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد مریم کیریو ،فواد شیخ ،ریحان اعظم چشتی ،خرم علی مرزا اور سید گوہر رضا شامل ہیں،پہلے سیمی فائنل کے موقع پر سابق فرسٹ کلاس کرکٹراور امریکا سے آئے ہوئے عدنان تاج اور سعودی عرب کرکٹ سے وابستہ فضل حق بھی خصوصی شرکت کریں گے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں