اسلام آباد : پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور سوشل میڈیا ایک پیج پر ہیں،حکومت پہلے فیصلہ کرلے کہ ہمیں پولیٹیکل ورکر مانتے ہیں یا دہشت گرد۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں حکوت 10 بار بھی دعوت دے گی تو شرکت نہیں کریں گے ، حکومت پہلے فیصلہ کر لے کہ ہمیں پولیٹکل ورکر مانتے ہیں یا دہشت گرد عمران خان کا بیانیہ ہی سب کا بیانیہ ہے ،تحریک انصاف کی لیڈر شپ اور پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ایک پیج پر ہیں ۔
جنید اکبر کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملنے کے لیے کچھ لوگوں کو اجازت ملتی ہے کچھ کو نہیں ،2 ہفتوں سے مجھے بھی نہیں ملنے دیا گیا،عدالتی حکم کے باوجود پولیٹیکل لوگوں کو بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا جاتا ۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ گرینڈ الائنس ہماری خواہش ہے ضروت نہیں۔