پشاور : نیب خیبر پختونخوا نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کے خلاف پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس کی کارروائی روک دی۔
ترجمان قومی احتساب بیورو کے مطابق پشاور بی آر ٹی مبینہ کرپشن کیس میں ان دونوں افراد کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔ نیب نے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ لکھ کر اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کیس میں سابق چیف سیکرٹری اور کنٹریکٹرز کے خلاف بھی کارروائی روک دی گئی ہے جن میں 3 چینی کنٹریکٹرز بھی شامل ہیں۔
بی آر ٹی منصوبہ سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دورِ حکومت میں شروع کیا گیا تھا جبکہ شہاب علی شاہ اس وقت خیبر پختونخوا کے سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی تھے۔