ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا برآمدات پر مبنی ترقی کی ضرورت پر زور

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ ملکی معیشت کی سٹریٹجک سمت کا تعین کرے گا۔انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ صرف آمدن اور اخراجات کا نام نہیں ہے بلکہ اسے سٹریٹجک بھی فراہم کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اس بار بجٹ دستاویز کو مزید سٹریٹجک بنانا ہماری کوشش ہو گی۔

وزیر خزانہ نے برآمدات پر مبنی ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے معیشت کا حجم چار سو ارب ڈالر کی حد سے تجاوز کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی برادری نے پاکستان کی معاشی بحالی اور اقتصادی استحکام کو تسلیم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پائیدار ترقی کیلئے ٹیکس، توانائی، ریاستی ملکیتی اداروں اور وفاقی حکومت کے رائٹ سائزنگ کے شعبوں میں موجودہ ادارہ جاتی اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کیا جائے گا۔

 

اشتہار

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں