ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمدکے لیے ٹینڈر کل کھولا جائےگا

اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے مزید چینی منگوانےکے اقدامات جاری ہیں، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان مزید چینی کی درآمد کے لیےٹینڈرکل کھولے گا۔

ٹی سی پی نے8 ستمبر تک ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے بولیاں طلب کررکھی ہیں، ٹینڈر کی دستاویز کے مطابق چینی کی درآمد کے لیے 25 ہزار ٹن سے کم کی بولیاں منظور نہیں کی جائیں گی۔

قبل ازیں ٹی سی پی نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر 21 اگست کو کھولا تھا، ٹی سی پی کو ٹینڈر میں 6 بولیاں موصول ہوئی تھیں، ٹینڈرکےتحت560 سے لے کر 592 ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئی تھیں، چینی کے ٹیندرکے تحت بیئر سینڈکٹ ایف زیڈ سی او یو اے ای نے سب سے کم بولی دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں