نارووال : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا نے دیکھ لیا بھارت کیسا بزدل ملک ہے، بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر بہادر بننا چاہتا ہے۔
نارووال میں سیلاب سے متاثرہ گاؤں کےدورےپر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1988 کے بعد ہم نے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کا معاہدہ تھا، جس کی انہوں نے خلاف ورزی کی۔
احسن اقبال نے کہا بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر پاکستانی قوم کےعزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا مزید کہنا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی جہاز گرائے، آج دنیا ہماری مسلح افواج کی تعریفیں کر رہی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب زدگان کےساتھ کھڑی ہیں، سروے ٹیمیں نقصانات کاجائزہ لے کررپورٹ مرتب کریں گی،عوام کے متخب نمائندے مشکل وقت میں ان کےساتھ ہیں، پاک فوج، ریسکیو، پولیس سمیت تمام اداروں نےمل کر سیلاب زدگان کی مدد کی۔