ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان سے بھیجی گئی غزہ کے لئے چوتھی امدادی کھیپ مصر پہنچ گئی

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سےغزہ کیلئے بھجوائی گئی امداد کی چوتھی کھیپ مصر پہنچ گئی ہے۔

قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق این ڈی ایم اے نے فلسطینی عوام کیلئے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ روانہ کی تھی۔ پاکستان سے خصوصی طیارہ سو ٹن سامان لے کر العریش پہنچا۔ قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے امدادی اشیا مصری ہلال احمرکے حوالے کیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مصری ہلال احمر یہ سامان غزہ کے متاثرین تک پہنچائے گی ۔ پاکستان سے بجھوائے گئے سامان میں آٹا، چاول، چنے، خوردنی تیل، ڈبہ بند پھل اور مکئی شامل ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں