ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

190ملین پاؤنڈکیس: نیب پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی پر سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث  بنا کارروائی کے ملتوی کر دی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کی۔

بیرسٹر سلمان صفدر، بیرسٹر علی ظفر اور سلمان اکرم راجہ نے غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کے باعث کمرہ عدالت تک پہنچنے میں مشکلات کا ذکر کیا تو چیف جسٹس نے کہا کہ اس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔

سلمان صفدر نے کہا کہ  ان کے پاس ایسے کیسز اور عدالتی نظیریں موجود ہیں جن میں خاتون کی سزا معطلی جلد لگ جاتی ہے۔ ہمارا تو کیس ہی مشکل سے فکس ہوتا ہے ۔

نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہا کہ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر ارشد جاوید بھٹی بیمار ہیں اس لیے پیش نہیں ہوئے۔ جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا نیب ہمیشہ تاخیری حربوں سے کام لیتا ہے۔ تاریخ لینے والا یہ مشکل کام ان کو سونپا جاتا ہے۔ انہیں معلوم تھا کہ صبح کارروائی نہیں ہونی تو کم از کم مجھے بھی آگاہ کر دیتے۔ یہ ساری رات انجوائے کرتے رہے اور میں کیس کی تیاری کے لیے والیمز پڑھتا رہا۔

عدالت نے کہا کہ نیب کو آخری موقع دیا جاتا ہے ورنہ ڈی جی نیب کو طلب کیا جائے گا جس کے بعد سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں