ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی، محکمہ موسمیات کی منگل کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ منگل کو شہر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ اتوار کو کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہا اور درجہ حرارت 37.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق 30 ستمبر کو کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ اسی دوران 29 اور 30 ستمبر کو عمرکوٹ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار، ٹھٹہ، بدین، حیدرآباد، سجاول، جامشورو اور مٹیاری میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ صوبے کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ اتوار کو سمندری ہواؤں کی بندش اور شمال مغربی ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا، درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.1 ڈگری زیادہ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں