ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیا واقعی کراچی میں ٹریفک چالان ایس ایم ایس پر بھیجے جا رہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

کراچی کے شہریوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں جعلی ایس ایم ایس موصول ہو رہے ہیں جن میں ایزی پیسہ جیسی موبائل پیمنٹ سروسز کے ذریعے ٹریفک چالان جمع کرانے کا کہا جا رہا ہے۔

اس بارے میں کراچی ٹریفک پولیس نے وضاحت جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی شہری کو ایس ایم ایس کے ذریعے چالان بھیجنے کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ تمام پیغامات جعلی ہیں جو ذاتی نمبروں سے بھیجے جا رہے ہیں اور ان میں غیر مجاز لنکس یا ذرائع کے ذریعے ادائیگی پر مجبور کیا جاتا ہے۔ ان پیغامات میں سرکاری ذرائع کا جھوٹا تاثر دے کر شہریوں سے رقم ہتھیانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کبھی بھی ذاتی نمبروں سے چالان کی ادائیگی کا مطالبہ نہیں کرتی اور نہ ہی ایس ایم ایس کے ذریعے رقم وصول کرتی ہے۔

حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے جعلی پیغامات پر یقین نہ کریں اور نہ ہی ردعمل ظاہر کریں۔ لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی غیر مصدقہ لنک پر کلک نہ کریں، ذاتی معلومات شیئر نہ کریں اور ادائیگی صرف سرکاری ذرائع سے ہی کریں۔

پولیس نے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر دی جائے اور تصدیق یا رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کیا جائے۔ شہریوں کو یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ اپنی ذاتی معلومات کی حفاظت کریں اور کسی بھی مشکوک پیغام پر عمل کرنے سے پہلے براہِ راست پولیس سے رجوع کریں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں