ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا: عہدے سے گنڈاپور کی برطرفی پر بیرسٹر گوہر بے خبر

پشاور: چیئرمین:تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے سے مکمل لا علمی کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ انہیں وزیراعلیٰ کو ہٹانے کے کسی فیصلے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی، مجھے ابھی تک اس نوعیت کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی، مجھ سے منسوب بیان بھی غلط ہے۔

دوسری جانب پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،  ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان جاری سیاسی کشمکش اپنے انجام کے قریب پہنچ چکی ہے، جس کے نتیجے میں علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے نئے وزیراعلیٰ کے لیے ضم شدہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے،  ممکنہ امیدواروں میں سہیل آفریدی کا نام سرفہرست بتایا جا رہا ہے، جن کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان کے درمیان طویل عرصے سے سیاسی اختلافات چلے آ رہے ہیں، جن میں ایک دوسرے پر سنگین الزامات بھی عائد کیے گئے۔

پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق ان اختلافات نے انتظامی معاملات کو بھی متاثر کیا ہے، جس کے باعث قیادت کو تبدیلی کا فیصلہ کرنا پڑا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں